Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی بھی فلسطینوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

یہ ریمارکس غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے منافی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو زور دے کر کہا ہے کہ’ کوئی بھی کسی فلسطینی کو غزہ سے نہیں نکال  کررہا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس میں آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں یہ ریمارکس دیے ہیں۔
یہ ریمارکس صدر ٹرمپ کے اس منصوبے کے منافی ہیں جس میں غزہ کو امریکی ملکیت میں لینے، فلسطنییوں کی بے دخلی اور اسے مشرق وسطی کے ’ریویرا‘ میں تبدیل کرنے کی بات کی گئی تھی۔
اس منصوبے کا اعلان فروری میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے دوران کیا گیا تھا۔
اس سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے مستقل طور پر بے دخل کیے جانے کے خدشات کو تقویت ملی اور اسے بین الاقوامی سطح پر مسترد کردیا گیا۔
مصر، اردن اور خلیجی ملکوں کو خدشہ ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی منصوبہ پورے خطے کو غیرمستحکم کردے گا۔
اس منصوبے کے جواب میں عرب ریاستوں نے غزہ  کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب ڈالر کے مصری منصبوبے کی توثیق کی جس سے فلسطینوں کو علاقے  سے بے دخل ہونے سے بچایا جا سکے گا۔
عرب وزرائے خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ ’وہ غزہ کی تعمیر نو کے مصری منصوبے پر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے جو  ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کا متبادل ہے۔‘
دوحہ میں وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق’ غزہ میں تعمیر نو کی کوششوں کی بنیاد کے طور پر امریکہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ اس منصوبے پر مشاورت اور کو آرڈینشن جاری رہے گی۔‘

شیئر: