Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کی پگڑی پہنی پہلی سکھ خاتون جج

ٹورانٹو .... برٹش کولمبیا سپریم کورٹ میں ہند نژاد خاتون پریمندر کور شیر گل پہلی سکھ خاتون جج بنی ہیں جو پگڑی پہنتی ہیں۔ جب وہ 4سال کی تھیں تب انکا خاندان پنجاب سے کینیڈا منتقل ہوا تھا۔ وہ کینیڈا میں انسانی حقوق کی وکیل کی حیثیت سے پہلے ہی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے کینیڈا کی عالمی سکھ تنظیم کی وکیل کی حیثیت سے بھی کینیڈا کے قوانین میں انسانی حقوق کے بارے میں شقتیں شامل کرنے کے بارے میں محنت کی۔ جج بننے سے قبل وہ اپنی لافرم شیرگل اینڈ کمپنی میں وکیل کی حیثیت سے کام کررہی تھی۔

شیئر: