Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تالاب میں 38کچھووں کی پراسرار ہلاکت

راجکوٹ ..... پالنپور کے ایک ضلع میں واقع تالاب میں 38کچھوے پراسرار طور پر مر گئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں تاالاب میں تیرتے ہوئے دیکھ کر حکام کو آگاہ کیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام بھی فوری طور پر وہاں پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ کچھوے کیمیکل ملے پانی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ دیہاتیوں نے ہمیں بتایا کہ ایک کار میں سوار 4سے 5افراد آئے تھے اور انہوں نے گزشتہ شب تالاب میں کوئی کیمیکل پھینکا تھا۔ تالاب کا پانی اور کچھوﺅں کی باقیات تجزیے کیلئے فارنسک سائنس لیباریٹری بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے پوسٹ مارٹم کا انتظار ہے۔ گاﺅں کے سرپنچ نے بتایا کہ تالاب میں 500سے زیادہ کچھوے موجود ہیں۔

شیئر: