Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی ڈاکار ریلی کے فاتح کا خیرمقدم کیا

یزید الراجعی کار کیٹیگری میں ٹائٹل جیتنے والے پہلے سعودی ریسر ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ہونے والی ڈاکار ریلی 2025 کے   فاتح یزید الرجعی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق یزید الراجعی ڈاکار ریلی 2025 میں کار کیٹیگری میں ٹائٹل جیتنے والے پہلے سعودی ریسر ہیں۔ ڈاکار ریلی دنیا کی بڑی سپورٹس چیمپیئن شپ میں سے ایک ہے۔
ولی عہد نے معروف بین الاقوامی ریسرزکے ساتھ  انتہائی سخت مقابلے میں کامیابی پر الرجعی کو مبارکباد دی۔

یزید الرجعی نے خیرمقدم کےلیے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جیت سعودی کھلاڑیوں کےلیے مستقبل میں مزید مزید کامیابی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تحریک کا کام کرے گی۔
یزید الرجعی نے خیرمقدم کےلیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان عبداللہ الفیصل بھی موجود تھے۔
یاد رہے سعودی عرب 2020 سے ڈاکار ریلی کی میزبانی کررہا ہے۔

شیئر: