Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا رابطہ، یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعے کی صبح ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران یوکرینی بحران کے سیاسی حل اور بات چیت کو آسان بنانے کےلیے تمام تر کوششیں کرنے کے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔
صدر پوتن نے تعمیری کوششوں کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماوں نے اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
جدہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے اور امن کا راستہ تلاش کرنے کے لیے یوکرینی اور امریکی حکام نے ملاقات کی تھی۔
یوکرین اور امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

شیئر: