Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کی متعدد ریاستیں دھول مٹی کے طوفان کی زد میں، 26 افراد ہلاک

حکام نے بتایا کہ میسوری میں کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں (فوٹو:اے پی)
امریکہ کی کئی ریاستیں اس وقت شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رواں ہفتے کے آخر میں طوفان کی شدّت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کیساس ہائی وے پیٹرول نے بتایا ہے کہ جمعے کو شرمین کاؤنٹی میں دھول مٹّی کے طوفان کی وجہ سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طوفان کے باعث کم ازکم 50 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ میسوری میں کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں جہاں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے۔
ڈکوٹا ہینڈرسن نے کہا کہ جمعے کی رات اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرتے ہوئے انہیں اور دیگر افراد جو پانچ لاشیں ملبے کے نیچے سے ملیں۔ انہوں نے سنیچر کو بتایا کہ ’گزشتہ رات بہت مشکل تھی۔ یہ واقعی پریشان کن ہے جو کچھ لوگوں کے ساتھ ہوا۔ گذشتہ رات جانی نقصان ہوا۔‘
ڈکوٹا ہینڈرسن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی خالہ کو ان کے بیڈروم سے ریسکیو کیا جو پورے گھر مین نچ جانے والا واحد کمرہ تھا۔ انہوں نے ایک ایسے شخص کو بھی باہر نکالا جس کا بازو اور ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی۔
ریاست ارکنساس میں حکام نے بتایا کہ طوفان کے دوران انڈیپینڈنس کاؤنٹی میں تین افراد ہلاک اور آٹھ کاؤنٹیوں میں 29 دیگر زخمی ہوئے ہین۔
آرکنساس کی گورنر سارہ ہکابی سینڈرز نے ایکس پر لکھا کہ ’ہماری ٹیمیں گذشتہ رات کے طوفان سے ہونے والے نقصان کا سروے کر رہی ہیں اور مدد کے لیے اہلکار موجود ہیں۔‘
انہوں نے اور جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ برائن کیمپ نے کہا کہ وہ یہ اعلان اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ سنیچر کو مزید طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

شیئر: