Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی گھریلو کارکنوں کی بھرتی کے لیے معاہدے پر جلد دستخط متوقع

معاہدے پر دستخط کے بعد جون سے انڈونیشین ورکرز مملکت آئیں گے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
 انڈونیشی گھریلو ورکز کی سعودی عرب میں بھرتی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تیاری کی جارہی ہے۔
 کارکنوں کے حقوق اور روزگار کے تحفظ سمیت جامع انشورنس کوریج پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  انڈونیشی  وزیرعبدالقادر کارڈنگ نے بلومبرگ کو بتایا دونوں ممالک کے درمیان رواں ماہ  کے اخر میں مفاہمت کی  یادداشت پر دستخط  کیے جائیں گے۔
 سعودی عرب 6 لاکھ  ملازمتوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے جن میں سے 4 لاکھ گھریلو ورکز جبکہ نجی شعبے کے لیے2 لاکھ ملازمتیں شامل ہیں۔
 کم ازکم اجرت 399 ڈالر (1500 ریال) مقرر کی گئی ہے جبکہ آجروں اور ریکروٹنگ ایجنسیوں کی نگرانی کو بڑھایا جائے گا۔
معاہدے کے تحت انڈونیشی ورکرز کی بھرتی پر ایک دہائی سے عائد پابندی ختم کی جائے گی۔
اگر معاہدے پر جلد دستخط ہوئے تو انڈونیشیا جون 2025 سے کارکنان سعودی عرب بھیجنا شروع کرسکتا ہے۔

 

 

شیئر: