Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد سید الشھدا کے صحنوں میں افطار دسترخوان

زائرین تاریخی مقامات پر آتے ہیں جن میں شہدائے احد بھی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں احد پہاڑ کے دامن میں واقع مسجد سید الشھدا کے بیرونی صحنوں میں حسب روایت افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  زائرین مدینہ منورہ  کے تاریخی مقامات پر آتے ہیں جن میں شہدائے احد بھی ہے۔
یہاں بڑی تاریخی مسجد ہے جس میں بیک وقت 15 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے ہر برس ماہ رمضان میں افطاری دسترخوان کا خصوصی طورپر اہتمام کیا جاتا ہے جہاں زائرین کی بڑی تعداد افطاری کے وقت موجود ہوتی ہے۔
مسجد سید الشہدا کے بیرونی صحن کے وسیع وعریض رقبے پر افطار دسترخوان سجائے جاتے ہیں، کھجور، پانی ، روٹی  اور کیک وغیرہ سے زائرین کا روزہ افطار کریا جاتا ہے۔
واضح رہے مسجد سید الشہدا احد پہاڑ کے جنوب مغربی سمت میں واقع ہے جبکہ اس کے سامنے احد کا میدان اور ’جبل الرماۃ (وہ پہاڑی جہاں نبی اکرم ﷺ نے تیر اندازوں کو متعین کیا تھا ) واقع ہے۔

شیئر: