Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں افطار کے لیے روزانہ 15 لاکھ سے زیادہ کھجوریں تقسیم کی جاتی ہیں

مدینہ میں کھجور کے درختوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے کھجوریں ایک خاص اہمیت رکھتی ہیں، جو رمضان کے دوران ہر افطار دسترخوان پر موجود ہوتی ہیں۔
مسجد نبوی میں رمضان کے دوران روزانہ 15 لاکھ سے زائد کھجوریں افطار کے لیے فراہم کی جاتی ہیں۔ روزہ داروں کو جو افطار پیکٹ تقسیم کیے جاتے ہیں ان میں ہر ایک میں سات کھجوریں شامل ہوتی ہیں۔
مدینہ منورہ کے باغات میں مختلف اقسام کی کھجوریں پیدا ہوتی ہیں ان میں الروثانہ، العجوۃ، العنبرۃ، الصفاوی، الصقعی، برنی المدینہ،  برنی العیص، بیضاء المھد، المبروم، الحلیہ، الجبیلی، اللبانہ، المشروک، المجدول، الربیعہ اور الشلبی کھجوریں شامل ہیں۔

 ہر ایک افطار پیکٹ میں سات کھجوریں شامل ہوتی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

مدینہ منورہ کی کھجوروں کو ان کے ذائقے کے باعث یہاں آنے والے زائرین پسند کرتے ہیں اور اپنے آبائی ممالک واپسی سے پہلے بڑی مقدار میں یہ کھجوریں خریدتے ہیں۔
ایس پی اے کے کیمرہ مین نے مسجد نبوی میں افطار دسترخوانوں پر افطار پیکٹ اور کھجوروں کی تقسیم کے منا ظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا ہے۔ زائرین افطار کے لیے اپنے ساتھ کھجوروں بھی لاتے ہیں۔

340 ہزار ٹن مختلف اقسام کی کھجوریں پیدا ہوتی ہی (فوٹو ایس پی اے)

مدینہ منورہ میں کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے جو 29 ہزار سے زیادہ فارمز پر پھیلے ہوئے ہیں ان سے 340  ہزار ٹن مختلف اقسام کی کھجوریں پیدا ہوتی ہیں۔  جو مملکت میں کھجوروں کی کل پیداوار کا تقریبا 18 فیصد ہے۔
یہ  کھجوریں براہ راست مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں یا ذخیرہ کی جاتی ہے۔ ان کھجوروں کو مختلف پیکٹس اور سائز میں مارکیٹ کو سپلائی کیا جاتا ہے۔
اس مقصد کے لیے پیکیجنگ اور پروسیسنگ کے 44 کارخانے کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجورکی مختلف مصنوعات بھی تیار کی جاتی ہیں۔

 

شیئر: