سعودی وزرت خارجہ نے ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں سفارتی مشنوں، ریجنل دفاتر اور انٹرنینشل آرگنائزیشنز کے سربراہان کے لیے افطار ریسیپشن کا اہتمام کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سرپرستی اور نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی کی موجودگی میں وزارت نے میزبانی کی۔
شرکا نے رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور ممملکت میں سفارتی مشنوں کے ساتھ رابطے بڑھانے کےلیے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرسعودی وزارت خارجہ کے سینیئر حکام بھی موجود تھے۔