سعودی عرب میں تعینات مصری اور فلسطینی سفیروں کو پیر کو کنگ عبدالعزیز سیکنڈ کلاس میڈل سے نوازا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فلسطینی سفیر باسم الاغا اور مصری سفیر احمد فاروق توفیق کو سعودی عرب کے ان کے ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر اعزاز دیا گیا ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر دونوں سفیروں کو اعزاز دیے۔
تقریب میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور عبدالمجید السماری نے بھی شرکت کی۔