مسجد نبوی میں گزشتہ 4 دہائیوں تک اذان اور اقامت کے مناظر ٹی وی پرمنتقل کرنے کے دوران انگلش میں احادیث کا ترجمہ بیان کرنے والے ڈاکٹر متوکل مھلھل کا کہنا ہے’ اس وقت کے وزیر اطلاعات شیخ علی الشاعر نے مجھے مسجد نبوی کی اذان اور اقامت کے درمیان کوریج کرنے کی درخواست کی۔
العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مھلھل نے ماضی کے واقعات بیان کرتے ہوئے بتایا ’یہ ان دنوں کی بات ہے جب کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں ماسٹر کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کی تیاری کررہا تھا، اس وقت مجھے وزیر اطلاعات کا پیغام موصول ہوا انہوں نے مجھے ملاقات کا وقت دیا۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی میں افطار دسترخوان کی خوبصورت روایت جو آج بھی جاری ہےNode ID: 886847
ڈاکٹر متوکل کا کہنا تھا شیخ علی الشاعر نے مجھے کہا مسجد نبوی میں اذان اور اقامت کے مناظر سعودی ٹی وی چینل ون منتقل کرنے کے دوران کی جانے والی کوریج کروں جو اس وقت ایک غیرملکی کی ذمہ داری تھی۔
چینل ون پر مسجد نبوی سے نمازوں کی براہ راست منتقلی کے لیے بیان ( احادیث و دینی واقعات کا ذکر) کا آغاز کیا۔
بعدازاں جب چینل ٹو ( انگلش میں) کا آغاز ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی مجھے سونپ دی گئی۔ اس وقت صرف مغرب اور جمعہ کی نماز کے مناظر کی کوریج میرے ذمہ تھی۔