Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں غیر معمولی اور یادگار افطار کے منفرد تجربات

رمضان کے مہینے میں روزے کے دوران اپنی مصروفیات میں اگر کچھ نیا اور دلچسپ کیا جائے تو اس کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ چند منفرد اور یادگار طریقوں پر عمل کرتے ہوئے افطار کا لطف دوبالا ہو سکتا ہے۔
 

صحرا میں افطار کا منفرد اور یادگار تجربہ

روزہ افطار کرنے کے لیے صحرا کا یادگار سفر اونٹ فارم سے شروع ہوتا ہے جہاں گائیڈ آپ کو قیمتی جانوروں اور سعودی ثقافت میں اونٹ کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہیں، اس کے بعد  روایتی انداز میں صحرا میں بیٹھ کر کھجور اور لبن کے ساتھ روزہ افطار کریں اور پھر خیمے میں جا کر مزے کے روایتی پکوان کا لطف اٹھائیں۔
یہ شاندار اور یادگار تجربہ کرنے کے لیےWeBook ایپ کے ذریعے700 سعودی ریال  فی کس میں سہولت دستیاب ہے۔ 
 

الاحساء  کے لیے 24 گھنٹے کا رمضان پیکیج

کھجور کی پیداوار کے دنیا کے سب سے بڑے علاقوں میں سے ایک الہفوف قدرتی حسن کے درمیان ایک پُرسکون دن گزارنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔
ریاض سے نکلنے کا یہ سفر آپ کو مشرقی ریجن کے اس خوبصورت شہر لے جائے گا، جہاں آپ الاصفر جھیل  کے کنارے غروب آفتاب دیکھتے ہوئے روزہ افطار کریں گے۔
اس کے بعد آپ روایتی ’اولڈ سوق‘ جائیں گے، جہاں مقامی ریستوران میں علاقے کے اصل ذائقوں کے ساتھ خاص قسم کا افطار آپ کا منتظر ہو گا۔
یہ پیکیج تاریخی ابراہیم محل  کے  وزٹ کے ساتھ  اگلی صبح القارا پہاڑ اور اس کی حیرت انگیز غاروں کانظارہ بھی کرائے گا۔
یہ پُرتعیش سفر اور منفرد نظارے آپWeBook.com  کے ذریعے 2500  ریال فی کس کے حساب سے حاصل کر سکتے ہیں۔
 

مزاحمیہ فارم  پر خاندان بھر کے ساتھ افطار

اس رمضان فتون خاندان اپنے مہمانوں کے لیے فارم ہاؤس کے دروازے کھول رہا ہے جو ایک یادگار تجربہ رہے گا ، یہاں مقامی خاندان کے ساتھ روزہ افطار کریں جس کے بعد فارم میں پُرسکون گھڑسواری کا لطف بھی اٹھا سکیں گے۔
اس کے بعد ام فتون کی ہاتھ سے بنے ہوئے روایتی گھریلو پکوان کے ساتھ کھانے کا لطف حاصل کریں۔
یہ افطار ڈنرWeBook.com  کے ذریعے500  ریال فی کس میں دستیاب ہے۔
 

مٹی سے بنے روایتی گھر کی چھت پر افطار

درعیہ میں  روایتی مٹی کے گھر کی چھت پر بیٹھ کر گرمیوں کے آغاز سے پہلے جھلمل کرتے ستاروں کے نیچے  افطار کریں۔
یہاں کا ماہر شیف آپ کو سعودی کھانوں کے روایتی ذائقوں سے روشناس کرائے گا اور ہر پکوان کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کو بیان کرے گا۔
رمضان افطار کا یہ تجربہ WeBook.com  پر300  ریال فی کس میں دستیاب ہے۔
 

بحیرہ احمر میں  کروز شپ پر منفرد رمضان  افطار

افطار یا سحری کا ناقابل فراموش تجربہ حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کی پہلی کروز لائن شپ پر ایک خاص موقع فراہم کیا گیا ہے۔
رمضان کے دورانAROYA کروز جدہ یارڈ کلب  کے سامنے لنگر انداز رہے گا جہاں مہمان سمندر کے خوبصورت نظارے کے ساتھ افطار اور سحری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
شام 4 بجے سے اگلے دن دوپہر تک مہمان جہاز کی لگژری سہولیات جیسے جدید فٹنس سینٹر اور سمندر میں سب سے بڑے بچوں کے کلب سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہ منفرد تجربہAroya.com کے ذریعے بالغ افراد کے لیے 499 سعودی ریال اور 17 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 299 سعودی ریال میں دستیاب ہے۔
 

 

شیئر: