Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کھانے پینے پر دو بلین ریال خرچ کردیئے گئے

’گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 13 بلین ریال کی خریداری کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے رمضان کے دوسرے ہفتے کے دوران کھانے پینے پر دو بلین ریال خرچ کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سامانے کہا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 13 بلین ریال کی خریداری کی گئی ہے‘۔
’رہائشیوں نے کپڑے اورجوتے خریدنے پر ایک ارب507 ملین ریال خرچ کئے ہیں جبکہ الیکٹرانک سامان پر 150 ملین ریال خرچ کئے ہیں‘۔
’سب سے زیادہ خریداری ریاض کے رہائشیوں نے کی ہے جن کی مجموعی رقم 4 ارب726 ملین ریال ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ریجن ہے جہاں 818 ملین ریال  خرچ ہوئے ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر مدینہ منورہ ریجن ہے جہاں 557 ملین ریال خرچ کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: