Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی قدیم روایات، عید کی تیاریاں کیسے ہوتی تھیں

سعودی شہری نے عید کی تیاریوں کے حوالے سے میوزیم اور بیٹھک بنائی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
ریاض ریجن کے شمال مغربی علاقے الدوادمی کمشنری میں سعودی شہری نے عہدِ رفتہ کی عید تیاریوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے پرانے طرز کا میوزیم تشکیل دیا ہے۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری کا کہنا تھا قدیم روایات کو زندہ کرنے کے لیے ماضی میں عید کی تیاریوں کے حوالے سے میوزیم بنایا ہے جس میں اسی انداز کی بیٹھک بنائی ہے۔
علاوہ ازیں تہذیب و ثقافت کو اجاگرکرنے کے لیے ان جذبات کو بھی بیان کیا گیا ہے جو سعودیوں کا خاصہ ہوتا تھا۔
شہری کا کہنا تھا ماضی میں سربراہ خانہ جہاں اپنے بچوں کےلیے عید کے ملبوسات کی خریداری کرتے تھے تو وہ پڑوسیوں کو بھی یاد رکھا کرتے تھے۔
ان یادوں کے حوالے سے شہری نے ایک وڈیو کلپ تیار کیا جس میں وہ اپنی پرانے ماڈل کی گاڑی میں قدیم طرز کی  بیٹھک میں آتا ہے جہاں بچوں کو بلا کر انہیں عید کے کپڑے دیتا ہے ساتھ ہی وہ پڑوس کے بچوں کو بھی عید کے کپڑے تقسیم کرتا ہے۔
قدیم بیٹھک ترتیب دینے کا مقصد عہدِ رفتہ کی یادوں کو تازہ کرنا اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ لوگ اپنے ماضی کو فراموش نہ کریں جب ہر کوئی ایک دوسرے کا خیال رکھتا تھا۔

شیئر: