Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹھویں صدی ہجری کی تاریخی ’مسجد الحوزہ‘ کی بحالی کا کام مکمل

 مسجد کی پہلی توسیع سال ہجری 1213 میں کی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قدیم و تاریخی مساجد کی تعمیرِ نو کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں عسیر ریجن کی ’مسجد الحوزہ‘ کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قدیم مسجد آٹھویں صدی ہجری میں تعمیر کی گئی تھی جو جنوبی ظھران کے علاقے میں واقع ہے۔
مسجد کا مجموعی رقبہ 293 مربع میٹر پرمشتمل ہے جس میں مصلوں کی تعداد 100 تھی مگر تعمیر نو کے بعد 48 مصلوں کا اضافہ کیا گیا۔

 مسجد کی پہلی توسیع سال ہجری 1213 میں کی گئی تھی بعدازاں سال 1335 ہجری میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے دور میں اس کی دوسری توسیع کی گئی۔
مسجد کو علاقے کی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اسی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے تاکہ مسجد کی اصل شناخت کو برقرار رکھا جا سکے۔
مسجد انتہائی سادہ ہے جس کے ایک کونے میں کنواں بھی ہے جو پانی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

مسجد کا مجموعی رقبہ 293 مربع میٹر پرمشتمل ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت مملکت کے 10 علاقوں میں 30 مساجد کی بحال کیا گیا جو  وژن 2030 کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔
اس کا مقصد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کا تحفظ اور یہاں کی تاریخی مساجد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

شیئر: