Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن کی قدیم و تاریخی مسجد العباسہ کی تعمیرنو مکمل

مسجد العباسہ 1262 سال ہجری میں تعمیر کی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے برائے تعمیرِ نو قدیم و تاریخی مساجد کے منصوبے کے دوسرے منصوبے کے تحت جازان ریجن کی مسجد العباسہ کی تعمیر نومکمل کر لی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق منصوبے کے دوسرے مرحلے میں 30 مساجد کی تعمیرِ نو کی جائے گی۔
 جازان ریجن کی کمشنری ابوعریش کی قدیم و تاریخی مسجد العباسہ 1262 سال ہجری میں تعمیر کی گئی تھی، اسی طرز پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔


تعمیرِ نو کے بعد مسجد کا مجموعی رقبہ 435 مربع میٹر ہو گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

تعمیرِ نو کے بعد مسجد کا مجموعی رقبہ 435 مربع میٹر ہو گیا ہے جس میں بیک وقت 165 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔
مسجد کی ازسرنو تعمیر میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ اس کی بناوٹ وہی رکھی جائے جو روز اول تھی تاکہ تاریخی مسجد کی اصل شکل برقرار رہے۔

شیئر: