خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ڈپٹی وزیر تجارت ڈاکٹر ایمان بنت ھباس المطیری کی مدت میں مزید 4 برس کے لیے توسیع کے احکامات صادر کردیئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے صادر ہونے والے احکامات سے وزارت تجارت اور ڈاکٹر ایمان کو مطلع کیا گیا۔
ڈاکٹر ایمان نے شاہی فرمان پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر ایمان المطیری کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ایوان شاہی نے میری خدمات پر مجھے یہ شرف عطا کیا میری کوشش ہو گی کہ وطن عزیز کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں۔