Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں جعلی عمرہ و حج پیکیج فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ارزاں قیمتوں کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے جعلی عمرہ اور حج پیکیج فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان ارزاں قیمتوں کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے’ جعل ساز گروہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو فرضی عمرہ اور حج پیکیج فروخت کرتے تھے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘
گروہ نے سادہ لوح افراد سے بکنگ کی رقم وصول کرنے کےلیے بینک اکاونٹ بھی فراہم کیا تھا جس کے ذریعے وہ لوگوں سے رقم حاصل کرتے اوران کی فرضی بکنگ کیا کرتے تھے۔
دبئی پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا کہ ’وہ عمرہ اور حج ویزے کے لیے باقاعدہ منظور شدہ اداروں سے ہی رابطہ کریں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایسے کسی اشتہار پر توجہ نہ دی جائے جو انتہائی ارزاں اور حقیقت سے دور پیکج کی ترغیب دیتے ہیں۔‘
گروہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے پولیس نے بتایا’ ملزمان سادہ لوح افراد کو انتہائی ارزاں قیمت پرعمرہ اور حج ویزے لگوانے کی یقین دہانی کرتے ہیں اور ان سے بکنگ رقم حاصل کرنے کے بعد انکا نمبر کو بلاک کردیا جاتا تھا۔‘

 

شیئر: