Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں خلیجی خاتون کو 6 ماہ قید اور 20 ہزار درہم جرمانے کی سزا

 سرعام نامناسب حرکت کرنے اور دوران ڈیوٹی پولیس پر حملے کا الزام ہے۔(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی کرمنل کورٹ نے خلیجی ملک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو چھ ماہ قید، 20 ہزار درھم جرمانہ اور بے دخلی کا حکم دیا ہے۔
خاتون پر نشے میں سرعام نامناسب حرکت کرنے اور دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام ہے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں پولیس نے ایک عوامی مقام پر نشے میں نامناسب حرکات کرنے پر عرب ملک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے باز پرس کی تو وہ اہلکاروں پر برس پڑی۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اس کا طبی معائنہ کرانے کے بعد  پراسیکیوشن کو ارسال کردیا جہاں ملزمہ کے خلاف تمام شواہد جمع کرنے کے بعد کرمنل کورٹ میں مقدمہ داخل کردیا گیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قید جرمانے اور بے دخلی کے احکامات صادر کیے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ امارات کے قوانین سب کے لیے یکساں ہیں جرم کرنے پر کوئی سزا سے بچ نہیں سکتا۔

 

شیئر: