Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، سٹاف لیول معاہدہ طے

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود شرائط پوری کیں (فوٹو: آئی ایم ایف)
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہو گئے ہیں اور پہلے جائزے کے لیے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے قرض کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ جس میں پاکستان کو ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر ملیں گے۔
اسی طرح ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت بھی ایک ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔
بورڈ کی طرف سے معاہدے کی باضابطہ منظوری کے بعد پاکستان کو دو ارب ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔
عالمی مالیاتی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان کی جانب سے معیشت کے استحکام اور اعتماد کی بحالی میں نمایاں پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے اور پاکستان نے معاہدے سے متعلق تمام شرائط پوری کی ہیں۔
اس طرح مجموعی طور پر پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2015 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ملک میں معاشی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں۔
ادارے کے مطابق ’قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی کے شعبے کے نرخوں میں کمی آئے گی اور مہنگائی کی شرح کنٹرول کی جا سکے گی۔‘
بدھ کو وزیر خانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ’پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ایک ایسے سٹاف لیول معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کو 37 ماہ کے لیے دی جانے والی ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت سات ارب اور نئے 28 ماہ کے ارینجمنٹ کے تحت ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں۔‘

 

شیئر: