Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی، ہند نے پاکستان کو1-6سے ہرا دیا

لندن .... پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں براہ راست جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ کوالیفائنگ ہاکی راونڈ میں روایتی حریف ہندکے ہاتھوں 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن کے میچ میں اتوار کو چین کا مقابلہ کرے گی۔ لندن میں جاری ایونٹ میں ہندنے شاندار کھیل پیش کیا۔ پہلے ہاف میں 4 گو ل کر کے پاکستان پر دباو بڑھا دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی پلڑا بھاری رہا اور مزید 2 گول کئے ۔ پاکستانی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔پاکستان کی جانب سے واحد گول اعجاز احمد نے کیا۔ گرین شرٹس نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا آخری موقع بھی گنوا دیا۔ اب میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کیلئے ہر حال میں ایشیا کپ جیتنا ہو گا۔
 

 

شیئر: