Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں راہگیروں اور گھروں کو لوٹنے والے 21 افراد گرفتار

گرفتار افراد کے خلاف کارروائی مکمل کرلی گئی۔ (فوٹو سیکیورٹی فورس)
ریاض پولیس نے گھروں میں چوریاں اور راہگیروں کو لوٹنے میں ملوث 21 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے یہ 21 افراد جو بھیس بدل کر اور سیکیورٹی آلات والی گاڑیوں کا استعمال  کرتے ہوئے راہگیروں کو لوٹ رہے تھے اور گھروں میں چوریاں کررہے تھے۔
ریاض پولیس نے اس حوالے سے اپنے اس آپریشن کی وڈیو بھی جاری ہے جس میں انہیں مختلف جگہوں سے رپورٹ ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے پاس سے نقدی، زیورات، موبائل، گھڑیاں اور دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ان میں 18 یمنی ہیں اور 3 شہری شامل ہیں۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اب انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 

 

شیئر: