جدہ پولیس کے ترجمان میجر محمد عبدالوھاب الغامدی نے بتایا ہے کہ لوٹ مار کی وارداتو ں میں ملوث مقامی افراد پر مشتمل آٹھ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں 11 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ میجر الغامدی کی جانب سے جاری پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ گرفتار گروہ کے ارکان کی عمریں 30 اور 40 برس کے درمیان ہیں۔
ملزمان کے بارے میں پولیس کو متعدد رپورٹس موصول ہوئی جن پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے شکار کو گھیرتے اور ان سے روابط بڑھا کر انہیں لوٹ لیتے تھے ۔
مزید پڑھیں
-
پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان نے خود کو حوالے کردیا
Node ID: 396766 -
ریاض میں غیر ملکیوں کو لوٹنے والا گروہ کیسے پکڑا گیا؟
Node ID: 427406