Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ فارمولا ون: کورنیش کی ذیلی شاہراہیں کل سے بند

یہ روڈز کل سے 22 اپریل تک بند رہیں گے۔ (فوٹو اخبار 24)
جدہ میں فارمولا ون ریس کی وجہ سے کورنیش روڈ کے بعض ٹریکس کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ٹریفک پولیس نے وزارت کھیل کے تعاون سے جدہ کورنیش پر فارمولا ون ٹریک کو جانے والی سائیڈ روڈز کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فارمولا ون ریس کے لیے سائیڈ روڈز کل بروز بدھ 9 اپریل سے 22 اپریل 2025 تک عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جن روڈز کو عارضی طورپر بند کیا گیا ہے وہاں ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں ۔
 

 

 

شیئر: