جدہ کورنیش کارٹنگ سرکٹ میں منگل کو کارٹنگ ایکسپیرینس ایونٹ منعقد ہوا جس میں البر چیریٹی آرگنائزیشن معذور بچوں کی ایسوسی ایشن اور فوسٹر و سوشل ویلفیئر فیملیز کے 100 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اقدام فارمولا ون ایس ٹی سی سعودی عربین گراں پری 2025 کے لیے سعودی موٹر سپورٹ کمپنی کے تعاون سے منعقد ہونے والے کمیونٹی کے سماجی پروگرام کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ: فارمولا ون ریس دیکھنے کے لیے ٹکٹ کتنے کا؟
Node ID: 610126
-
جدہ کورنیش پر فارمولا ون کا آغاز کل ہوگا
Node ID: 842151
-
جدہ: فارمولا۔ون ٹریک پر نوبیاہتا جوڑے کا منفرد انداز
Node ID: 871551
کار ریس کا مقصد جدہ کی فلاحی اور سماجی بہبود کی تنظیموں سے منسلک بچوں کو کارٹنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور موٹرسپورٹس سے متعلق ان کی دلچسپی اور شوق بڑھانا ہے۔
ایونٹ میں سعودی موٹرسپورٹ کمپنی کے سی ای او منصور المقبیل، وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کے مکہ ریجن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ترقی جمان الزہرانی اور مکہ ریجن میں سوشل ریسپانسبلیٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر مہا البقامی نے شرکت کی۔
ایونٹ میں بچوں کو کار ریسنگ کے بنیادی اصول سکھائے گئے اور انہیں گاڑی چلاتے ہوئے حفاظتی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا۔
منصور المقبیل نے بتایا یہ اقدام نوجوانوں کو ایسی مہارت سکھاتا ہے جو مستقبل میں ان کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

نوجوانوں کو موٹرسپورٹ سے متعارف کروا کر ہم نہ صرف ان کے شوق کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ ان کے لیے ایسے دروازے کھول رہے ہیں جہاں وہ مستقبل میں چیمپئن بن کر عالمی سطح پر مملکت کی نمائندگی کر سکیں۔
اس موقع پر جمان الزہرانی نے بتایا ’یہ ایونٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے ہم فلاحی اور سماجی تنظیموں کے بچوں کو کھیلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، تاکہ ان میں ثابت قدمی، محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔
