Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی اور شامی وزرائے خارجہ کا رابطہ

دونوں رہنماؤں نے خطے کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ایرانی اور شامی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب شامی وزیر خارجہ اور امور تارکین سید اسعد الشیبانی نے بھی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی سمیت خطے کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
 

 

شیئر: