Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

’ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات پر گفتگو ہوئی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات پر گفتگو ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے دوران امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں۔

شیئر: