Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکیوں پر ماہانہ 100ریال فیس سے کس کو استثنیٰ ہے؟

ریاض: غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر ماہانہ فی کس 100فیس تابعین اور مرافقین دونوں پر عائد ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے اہل خانہ پر نافذ ہونے والے ٹیکس سے کسی کو استثنیٰ نہیں ہوگا۔ذرا ئع نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے غیر ملکی کے اہل خانہ پر نافذ ہونے والے ٹیکس میں تابعین یعنی بیوی اور 18سال سے کم عمر بچوں کے علاوہ مرافقین یعنی 18سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے علاوہ والدین، بہن بھائی، دوسری ، تیسری اور چوتھی بیوی ، ساس اور زیر کفالت تمام افراد پر لاگو ہوگا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: