Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کی 125 خلاف ورزیاں ریکارڈ

طائف..... ریجنل وزارت محنت کی ٹیم نے مختلف مارکیٹوں کے تفتیشی دورے پر 125 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ سبق نیوز نے مطابق وزارت محنت کی جانب سے سعودائزیشن کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے مختلف شہروں میں تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس ضمن میں طائف ریجن میں تفتیشی ٹیموں نے اچانک مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اس دوران متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی جن میں سعودائزیشن پر عمل نہ کرنا اور خواتین کےلئے مخصوص پیشوں پر مرد کارکنوں کو متعین کرنابھی شامل تھا ۔ 

شیئر: