Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،مریم نواز کی بھی جے آئی ٹی میں طلبی

اسلام آباد... پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کرلیا۔ 5 جولائی کو طلب کرنے کا سمن جاری کردیا ۔ مریم نواز کو اہم دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل حسین نواز 5 مرتبہ جبکہ حسن نواز 2 مرتبہ پیش ہو چکے ہیں۔جے آئی ٹی پاناما عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کو اب تک3 رپورٹس پیش کر چکی ہے حتمی تفتیشی رپورٹ 10 جولائی کو پیش کی جائے گی۔

 

شیئر: