Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن کرکے بلیڈ اور پلاسٹک نکال لئے

چنئی۔۔۔۔ڈاکٹروں نے ایک اسپتال میں 25سالہ نوجوان کا آپریشن کرکے ریزر بلیڈ کے 2حصے اور پلاسٹک کا اسٹرا نکال لیا۔کالیداس نامی نوجوان پیٹ میں شدید درد اور بخار کے بعد اسپتال آیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے جگر کی اسکیننگ کی اور دیکھا کہ بلیڈ اور پلاسٹک کی کوئی چیز پیٹ میں موجود ہے۔ ہنگامی آپریشن کرکے دونوں چیزیں باہر نکال لی گئیں۔ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ معجزہ ہی ہے کہ نوجوان بچ گیا۔ اگر اسے کھانسی بھی ہوتی تو یہ بلیڈ اس کے پھیپھڑے اور خون کی شریان کو کاٹ ڈالتے۔2دن بعد دماغی معذور نوجوان کالی داس کا دوبارہ آپریشن کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بلیڈ کی وجہ سے اندرونی طور پر خون بہہ رہا تھا اور سوجن ہورہی تھی اسے وینٹیلیٹرپر رکھا گیا ہے بعد میں ڈاکٹروں نے اسے صحافیوں کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ یہ طبی معجزہ ہے جو زندہ ہے۔

شیئر: