Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ جانے سے روکدیا

القدس - - - - - -  اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ جانے سے روک دیا۔ دسیوں یہودی آباد کار القدس پولیس کمانڈر کی مدد سے جمعرات کو مسجد اقصیٰ میں گھس گئے۔ اسرائیلی افسران اور معروف انتہا پسند یہودی مسجد اقصیٰ میں گھسنے والوں میں شامل تھے۔ پولیس نے نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پے درپے پابندیاں لگائیں۔ شروع میں نمازیوں سے شناختی کارڈ چھینے گئے پھر 40برس سے کم عمر کے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ جانے سے روکا گیا۔ آخر میں کسی بھی شخص کو مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب نام نہاد ہیکل سلیمانی تنظیم او روزیر زراعت اوری ارائیل نے بدھ کو اپیل کی تھی کہ یہودی باشندے زیادہ سے زیادہ تعداد میں گروپوں کی شکل میں جمعرات کو مسجد اقصیٰ پہنچیں۔ ہیکل سلیمانی تنظیم کے رضاکاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھوم پھر کر جشن منایا۔ اس موقع پر وہاں پہلے سے موجود نمازیوں نے احتجاجاً نعرے بازی کی۔ مقبوضہ فلسطین سے موصولہ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو کریات اربع کالونی کے قریب گولیاں برسا کر ہلاک کردیا۔ دعویٰ یہ کیا گیا کہ فلسطینی مسلح تھا او رفوج پر حملہ کرنے والا تھا۔ قابض اسرائیلی افواج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع بلعین قریہ کے 2فلسطینی لڑکوں کو زخمی کردیا جبکہ اشک آور بم برسا کر دسیوں فلسطینیوں کو تنفس کے عارضے میں مبتلا کردیا۔

شیئر: