راولپنڈی .. پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید جمعہ کو پارا چنار پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو امن و امان کی صورتحال اور پاراچنار وا قعہ پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل باجوہ سے قبائلی عمائدین نے بھی ملاقات کی۔ عمائدین نے پاک فوج اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں۔ہمارا خون پاکستان کے لئے ہے۔بہادر افواج کے کردار اور مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ قبائلی عمائدین نے دھرنا ختم کرنے سے متعلق مطالبات بھی پیش کئے۔ آرمی چیف نے علاقے کی سیکیورٹی سے متعلق مطالبات پر فوری عمل کرنے کا حکم دیا۔