Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پورے ملک کی سیکیورٹی اور عوام برابر ہیں،فوجی ترجمان

راولپنڈی... ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ انتہاپسندی کو متحد ہوکر شکست دیں گے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار میں دھرنا دینے والوں کے سیاسی اور سیکیورٹی مطالبات ہیں۔ پورے پاکستان کی سیکیورٹی اور عوام ہمارے لئے برابرہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ آرمی چیف نے اضافی دستوں اور سیف سٹی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ۔پوری افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔ باڑ لگانے کا عمل2مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں حساس سرحدی مقامات پرباڑ لگائی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں دوسرے علاقوں میںسرحد پر باڑ لگے گی۔

 

شیئر: