Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی میں میکڈونلڈ کے درجنوں ریستوران بند

نئی دہلی- - - - - امریکی فاسٹ فوڈ ز کمپنی میکڈونلڈ نے قومی دارالحکومت میں اپنے55 میں سے 43 ریسٹورنٹس بند کر دیئے ۔ جمعہ کو میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میکڈونلڈ نے مقامی شراکت دار کمپنی کناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ کے ساتھ اختلافات کے بعد یہ ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں 1700 ہندوستانی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے ۔رپورٹ کے مطابق کناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ نے بھی 43 ریسٹورنٹس کو چلانے کا انتظام عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔کناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر وکرم بخشی نے میکڈونلڈ کے ان ریسٹورنٹس کو بند کرنے کے فیصلہ کی وجوہ بتانے سے گریز کیا تاہم ذرائع کے مطابق میکڈونلڈ کے ساتھ اختلافات کے باعث کناٹ پلازہ ریسٹورنٹس لمیٹڈ ہیلتھ ریگولیٹری ادارہ سے ریسٹورنٹس کے لائسنسوں کی دوبارہ تجدید کروانے میں ناکام رہی ہے۔

شیئر: