Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں 10اسمارٹ ریلوے اسٹیشن قائم ہونگے

نئی دہلی۔۔۔۔حکومت دہلی، یوپی، آندھرا پردیش، گووا، راجستھان اور کیرلا میں 10اسمارٹ ریلوے اسٹیشن قائم کریگی۔ان اسٹیشنوں پر جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔مسافر لاؤنجز بنائے جائیں گے اورہر طرح کی سہولت دی جائیگی۔اس کے علاوہ مختلف سینٹرز ، دفاتر ، ہوٹلز اور اپارٹمنٹ تیارکرنے کیلئے جگہ کھی جائیگی۔اس سلسلے میں ریل لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے ریلوے منسٹر کی موجودگی میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر شہری ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔ حکومت نے نجی سرمایہ کاروں کے تعاون سے 403ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

شیئر: