Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا کو میرے ریمارکس سینسر کرنے چاہئے تھے، اعظم خان

رام پور۔۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے میڈیا پر الزام دھردیا کہ اس نے آخر فوج کے خلاف میرے ریمارکس کو سینسر کیوں نہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات اور چینلز ہی اس خبر کو شائع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ اگر انہیں میرے ریمارکس سے کوئی مسئلہ تھا تو وہ سینسر کردیتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو ریمارکس دیئے تھے وہ اس سے پہلے بھی شائع ہوچکے ہیں ۔ میں نے تو اخباری خبروں کا حوالہ دیا تھا۔ اپنے خلاف ایف آئی آر پر اعظم خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حکومت کے کہنے پر میرے خلاف جعلی الزامات لگائے ۔

شیئر: