Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کی پرواز میں اے سی ندارد

نئی دہلی۔۔۔۔ایئر انڈیا کی نئی دہلی بیگ ڈوگرا کی پرواز میں مسافروں نے ایئر کنڈیشن نظام میں خرابی اور دم گھٹنے کی شکایت کی ہے۔ یہ طیارہ مغربی بنگال کے شہر بیگ ڈوگرا سے نئی دہلی جارہا تھا۔ طیارے میں سوار مسافر گرمی سے پریشان تھے اور وہ کاغذ سے ہوا جھل رہے تھے۔مسافروں نے عملے کو خرابی سے آگاہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ کچھ دیر بعد اے سی ٹھیک ہوجائیگا لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا ۔طیارے میں 168مسافر سوار تھے۔ کچھ مسافروں نے آکسیجن ماسک لگانے کی کوشش کی ۔ لوگ مختلف پمفلٹ اور میگزین جھلتے رہے۔ کچھ مسافروں نے ٹویٹر پر شکایت کی۔ ایئر انڈیا نے بعد میں کہا کہ فنی خرابی کی تحقیقات کی جائیگی۔

شیئر: