Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندش زدہ نوٹ اب بھی واپس ہوسکتے ہیں؟سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی حکومت اور ریزروبینک آف انڈیا سے سوال کیا ہے کہ آیا 500اور ہزار کے بندش زدہ نوٹ واپس لینے کی بھی کوئی راہ موجود ہے۔ ؟عدالت عظمیٰ نے جواب دینے کیلئے 2ہفتے کا وقت دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کی بنچ میں اس معاملے میں ایک حلف نامہ داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت 18جولائی کو ہوگی۔مرکزی نے اپنے حلف نامے میں کہا کہ ہم نے پچھلے سال 30دسمبر کو نوٹ واپس لینے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: