لندن...برطانوی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ون اینڈی مرے نے ہموطن کھلاڑی ڈین ایونز پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ۔ یاد رہے کہ ڈین ایونز کوکین کے استعمال کا مرتکب قرار پایا تھابارسلونا اوپن کے دوران اس کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت رہا جس سے اس کا کیریئر خطرات سے دوچار ہے۔ ابتدائی معطلی کے بعد اب اس پر 2تا 4کی پابندی لگ سکتی ہے۔ اینڈی مرے نے کہا ایونز باصلاحیت کھلاڑی تھا لیکن اس نے اپنا کیریئر دھویں میں اڑانے کے ساتھ ساتھ اپنے اہلخانہ اور مجھ سمیت تمام ساتھی اور ہموطن کھلاڑیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے۔ان کا کہنا تھا اب ڈین ایونز کے لئے کھیل میں واپس آنا اور کھوئی ہوئی پوزیشن حاصل کرنا ناممکن نظر آتا ہے۔ ڈیوس کپ ٹیم میں اسکے ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔ مجھے یقین تھا کہ وہ برطانیہ کے لئے کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے لیکن اس کی سرگرمیاں اس کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں۔