Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70سالہ پرانا ٹریکٹر برائے فروخت

لندن۔۔۔۔70سال پہلے بنائے گئے ایک ٹریکٹر کو اب نیلام میں فروخت کیا جائیگا۔پورشے نے یہ ٹریکٹر 1961ء میں تیار کیا تھا اس کا 14ہارس پاورکا چھوٹا سا انجن ہے جس کی رفتار صرف 15میل فی گھنٹہ ہے۔ اس کی قیمت 45ہزار پونڈ لگائی گئی ہے۔ اگرچہ آج کے دور میں اس کی کوئی زیادہ افادیت نہیں لیکن پرانی اشیاء کے خریدار اس کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ کمپنی کے بانی انجینیئر فرڈینیڈ پورشے نے1951ء میں اپنی موت سے قبل اس کا ڈیزائن تیار کیا تھا۔ اس زمانے میں اس نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ 1952سے 1963تک ایسے سوالاکھ ٹریکٹر فروخت ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے جرمنی کی ایروناٹیکل فیکٹری میں تیار کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ ایک ہزار پونڈ میں فروخت ہوا کرتے تھے جو آج کے 12ہزار پونڈ کے برابر ہے۔

شیئر: