دادو... سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے چیئر مین آصف زرداری نے کہاہے کہ جمہوریت خرابیوں کو دورکرتی چلتی ہے۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت کوہمیشہ مضبوط کیا۔ جولوگ تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے ہیں وہ پھر جیل اور پانا مہ سے ڈرتے ہیں۔دادو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ 2008 میں حکومت ملی تو1973 کا آئین بحال کیا۔ پولیس کا ایک اے آئی ایس بھی اپنا اختیارات دینے کوتیارنہیں لیکن ہم نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دیئے۔ اگر ایسا نہ کرتے تو نواز شریف وزیراعظم نہیں صدر بن جاتے اور صدرکے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بنتا کوئی کیس نہیں بنتا۔۔ انہوںنے دعوی کیا کہ بلے کوبھی آئندہ انتخابات میں بھی فائدہ نہیں ہو گا،ووٹ نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صرف ایک نہیںبلکہ ہرکوئی بلاول ہے۔