Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد وسیم نے انٹر نیشنل چیلنج فائٹ جیت لی

پانامہ سٹی...پاکستان کے پہلے پروفیشنل باکسر اور 2مرتبہ کے سلور فلائی ویٹ ورلڈ چیمپیئن محمد وسیم نے پانامہ سٹی میں ہو نے والی انٹرنیشنل چیلنج فائٹ جیت لی ۔ انہوں نے نے پانامہ کے باکسر ایلیسروالڈیز کو دوسرے راﺅنڈ میں ہی ناک آوٹ کردیا۔ محمد وسیم کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔ ورلڈباکسنگ کونسل کے تحت رینکنگ فائٹ 8 راونڈز پرمشتمل تھی۔ اب محمد وسیم ڈبلیوبی سی سلور فلائی ویٹ مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہل باکسر ہیں ۔محمد وسیم پانامہ میں میں ہونے والے اس پیو روپوڈر باکسنگ مقابلے کے لئے جسے انٹرنیشنل چیلینج فائٹ کا نام بھی دیا گیا ہے،پانامہ سٹی میں لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں تیاری کررہے تھے۔وہ اسی تیاری کے ذریعے اس سال کے آخر میں ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل کے لئے مقابلہ کریں گے ۔ 29سالہ محمد وسیم کا آئندہ سال کے اوائل میں ورلڈ چیمپیئن مے ویدر جونیئر سے بھی مقابلہ متوقع ہے۔

 

شیئر: