لندن.....سال کے سب سے بڑے گرینڈ سلام ٹینس مقابلے ومبلڈن میں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے، رافیل نڈال اور وینس ولیمز نے فتوحات حاصل کر کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی تاہم وینس ولیمز شکست سے بال بال بچیں انہیں چینی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں ہرا دیا تھا وہ اپنا تجربہ بروئے کار لاکرجیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔2سال قبل رافیل نڈال کو دوسرے راونڈ میں شکست دے کر دنیا کر حیران کرنے والے ڈسٹن براو¿ن ایک مرتبہ پھر انہی عزائم کے ساتھ اینڈی مرے کے خلاف کورٹ میں اترے لیکن ان کی ایک نہ چلی۔عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نے جرمن حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں باآسانی 6-3،6-2اور6-2 سے زیر کر کے تیسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ اٹلی کے فیبیو فوگنینی سے ہو گا۔ آسٹریلین اوپن چیمپیئن رافیل نڈال نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسرے راو¿نڈ کے دوران اسٹریٹ سیٹس میں ڈی ینگ کو شکست دے کر اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔خواتین کے مقابلوں میں پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپیئن وینس ولیمز ابھرتی ہوئی چینی اسٹار وینگ کیانگ کے ہاتھوں شکست سے بال بال بچ گئیں۔سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا نے بھی کامیابی کا سفر جاری رکھا ۔دو مرتبہ کی ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کویٹووا کو دوسرے راونڈ میں امریکا کی 95ویں سیڈ میڈیسن برینگل نے 6-3، 1-6 اور 6-2 سے زیر کر کے اپ سیٹ کردیا۔