Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس خان پھر کرکٹ بورڈ سے ناراض

  لندن...سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس حان پھر کرکٹ بورڈ سے ناراض ہو گئے ۔ وزیر اعظم ہاوس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہو نے والی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔یونس خان کی نارا ضی کا سبب پی سی بی کے انٹرنیشنل مینجر عثمان واہلہ کا رویہ ہے جس کے باعث یونس خان ایم سی سی کے زیر اہتمام لارڈز گراونڈ میں ورلڈ الیون اور افغانستان کے درمیان میچ میں کھیلنے سے بھی انکار کر چکے ہیں۔ اس میچ میں سابق کپتان مصباح الحق بھی حصہ لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میںیونس خان نے کہاکہ بورڈ صرف پاکستانی کرکٹرز کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اگر پی سی بی تنقید کرنے والے یا سفارش کی بنیاد پر سابق کرکٹرز کو نوکری دیتا ہے تو ان کرکٹرز کی عزت نفس کو مجروح نہ کرے جو بورڈ سے اصولوں کی بات کرتے ہیں۔

 

شیئر: