Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاتح ٹیم کو پاک بحریہ کا استقبالیہ

  اسلام آباد... آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں پاک بحریہ کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔نیول چیف نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ا س موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کھلاڑیوں کے ٹیم ورک اور جذبے کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی طرح پاک بحریہ بھی پوری کرکٹ ٹیم پر فخر کرتی ہے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ اپنے سابق اہلکار فخر زمان پر پاک بحریہ کو خاص طور پر فخر ہے جو 7 سال تک پی این کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور پورے ٹورنامنٹ کے دوران متاثر کن کارکردگی کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ پاک بحریہ کی پہچان بھی بن گئے۔انہوںنے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی سراہا جنہوں نے ٹیم کو متحد کیا اوریہ شاندار فتح حاصل کی۔

 

شیئر: