Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلط ٹیلیفون کال کے نتیجے میں شادی

ماؤنٹ ابو آسام۔۔۔۔ایک غلط ٹیلیفون کال کی وجہ سے 2نابینا لڑکے اور لڑکی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں نے سوشل میڈیا اور فون پر مختصر بات چیت کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔سونو اور رگینا کی شادی پہاڑی علاقے ماؤنٹ ابو میں ہوئی۔ لوگوں نے ان کی کہانی سن کر کہا کہ بالی ووڈ کی فلم بھی اس طرح کی محبت بھری کہانی سے محروم رہی ہے۔ سونواپنے والدہری سنگھ کے 4بیٹوں میں سب سے بڑا ہے۔ اس نے احمد آباد میں پالن پوراور بلائنڈ پیپلز ایسوسی ایشن میں تعلیم حاصل کیا اور وہاں سے کئی ہنر سیکھے۔وہ الیکٹریشن ،بڑھئی وغیرہ کا کام کرتا ہے تاہم موسیقی سے بڑا لگاؤ ہے اور ماؤنٹ ابو میں ایک ہوٹل میں گانے گاکر گزارا کرتا ہے۔اس کے دیگر تینوں نابینا بھائیوں میں بھی ہنر مندی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

شیئر: