Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور میں سلاٹرہاؤس نہ ہونے پر افسران کی طلبی

لکھنؤ- - - - - -زیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے شہر میں سلاٹر ہاؤس نہ ہونے پر ہائی کورٹ نے گورکھپور کے ڈی ایم، ایس ایس پی، سی ڈی او، شہر کمشنر سمیت تمام افسران کو طلب کیا ہے۔ وہیں اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ میں سٹی کمشنر یہ نہیں بتا سکے کہ سلاٹر ہاؤس کیلئے کب زمین ملے گی اور کب اس کی تعمیر ہو سکے گی۔ گورکھپور کے دلشاد احمد اور 120 دیگر کی درخواست پر چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس منوج گپتا کی بنچ سماعت کر رہی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورکھپور میں ایک بھی سلاٹر ہاؤس نہیں جس سے وہاں گوشت کی فروخت نہیں ہو پا رہی ۔ لوگوں کو اپنی پسند کا کھانا کھانے کا حق ہے۔ سلاٹر ہاؤس نہیں ہونے سے گورکھپور میں گوشت کھانے والے لوگوں گوشت نہیں مل پا رہا۔ اس پر عدالت نے گورکھپور کے شہر کمشنر کو طلب کیا تھا مگر وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

شیئر: