Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : فیصل لیاقت واہلہ کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض (ذکاء اللہ محسن)مسلم لیگ ن ریاض کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس کی جانب سے یوتھ ونگ کے صدر فیصل لیاقت واہلہ اور پاکستان سے آئے ہوئے ان کے والدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر سعید احمد وینس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے جو آج بھی برسراقتدار ہے۔ اس نے ملک کی بہتری کے لئے کام کیا ہے۔ یوتھ ونگ کے صدر فیصل لیاقت واہلہ کا کہنا تھا کہ یوتھ ونگ، مسلم لیگ کا ہراول دستہ ہے جو اپنے لیڈر وزیراعظم محمد نوازشریف کے وژن کی تکمیل پر عمل پیرا ہے۔ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہم اچھے اخلاق اور اچھی سیاست کے ساتھ لوگوں کوپارٹی موقف سے آگاہ کریں مگر ہمارے مخالفین نے ہمیشہ سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کیا ہے۔ انہوںنے اس یقین کااظہار کیا کہ 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی جیت کر ایک مرتبہ پھر سے حکمرانی کرے گی۔عشائیہ میں چوہدری محمد پرویز، طارق بریار، چوہدری نصیر احمد، چوہدری مبین، عقیل قریشی، تنصر گورائیہ، فیض گھمن، چوہدری لیاقت واہلہ، چوہدری اسلم، محمد خان، ملک نعیم اور فیض گھمن شریک تھے۔

شیئر: